(رائٹر) لیبیا کے سرتے شہر میں لیبیائی فوج اور اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوانوں کی موت ہوگئی۔
سرکار ی ذرائع کے مطابق اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ سمجھے جانے والے
سرتے شہر میں انتہاپسندوں نے فوج پر گھات لگاکر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بنانے میں لیبیائی فوج کے آٹھ جوان مارے گئے۔
اس لڑائی میں ایک ڈچ فوٹوگرافر زیروئن اولمینس کی بھی موت ہوگئی۔